QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

18 Sep 2023 23:50

خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا، ایس ایس پی کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا، ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1082454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1082454/خیبرپختونخوا-کی-خاتون-پولیس-آفیسر-نے-عالمی-ایوارڈ-اپنے-نام-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org