0
Tuesday 19 Sep 2023 00:05

سی ڈی اے کا آپریشن، سنیاڑی چونترہ کے مکینوں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

سی ڈی اے کا آپریشن، سنیاڑی چونترہ کے مکینوں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سنیاڑی چونترہ گاؤں میں سی ڈی اے آپریشن پر سنیاڑی چونترہ کے علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ای الیون چوک میں انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ راہنما جماعت اسلامی میاں اسلم نے سنیاڑی گاؤں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ میاں اسلم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فیصل مسجد میں بیٹھ کر سی ڈی اے و سنیاڑی معززین کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، معاہدہ میں طے ہوا تھا کہ ان کو حقوق دیے جائیں گے۔ جب تک سنیاڑی علاقہ مکینوں کو حقوق نہ ملے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، انتظامیہ بزور بازو علاقہ خالی کروانے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں پر شیلنگ و فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ سی ڈی اے متاثرین کو پہلے معاوضہ کلیئر کرے، متبادل رہائش دیں۔ مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سی ڈی اے نے 14 گھر گرائے، آج سی ڈی اے نے 8 گھر گرا دیئے۔ مقامی لوگوں کی مزاحمت پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ شیلنگ و فائرنگ سے 2 بچے معمولی زخمی، ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ باپ دادا کی زمینیں ہیں، معاوضہ دیئے بغیر سی ڈی اے گاؤں خالی کروا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش