0
Saturday 22 Oct 2011 15:28

عراق جنگ کے خاتمے کا اعلان، دسمبر 2011ء تک تمام امریکی فوجی وطن واپس آجائیں گے، باراک اوباما

عراق جنگ کے خاتمے کا اعلان، دسمبر 2011ء تک تمام امریکی فوجی وطن واپس آجائیں گے، باراک اوباما
بغداد:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے عراق جنگ کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کر دیا۔ صدر اوباما کہتے ہیں رواں سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق چھوڑ دیں گے۔ واشنگٹن میں عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کے ذریعے اوباما اور نوری المالکی نے عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی پر اتفاق کیا۔ جس کے بعد صدر اوباما نے میڈیا سے بات چیت میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نو سال بعد عراق جنگ کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سابق صدر بش اور عراقی حکومت کے معاہدے کے مطابق دسمبر دو ہزار گیارہ تک تمام امریکی فوجی وطن واپس آجائیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے دسمبر کے آخر تک عراق سے اپنے تمام فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس طرح تقریباً نو سال کے بعد یہ جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے ساتھ مکمل اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ اس طرح کچھ امریکی فوجیوں کو تربیت کاروں کے طور پر عراق ہی میں تعینات رکھنے کا ارادہ بھی ترک کر دیا گیا ہے۔ امریکہ ان تربیت کاروں کے لیے قانونی کارروائی سے مامونیت کا مطالبہ کر رہا تھا، جسے عراق نے رد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 108250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش