0
Saturday 22 Oct 2011 15:43

برادر اسلامی ملک کے سفیر کو قتل کرنیکی کیا ضرورت، سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزامات بے بنیاد ہیں، احمدی نژاد

برادر اسلامی ملک کے سفیر کو قتل کرنیکی کیا ضرورت، سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزامات بے بنیاد ہیں، احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمد ی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ تہران کو برادر اسلامی ملک کے سفیر کو قتل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی تناوٴ پیدا کرنا واشنگٹن کی پالیسی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ امریکی فوج ایشیائی خطے میں میں کیا کر رہی ہے۔؟ انکا کہنا تھا کہ امریکا فوجی اڈوں پر اخراجات کرنے کے بجائے اپنے ملک میں بے روز گاری میں کمی پر توجہ دے۔ احمدی نژاد نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کیلیے ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی نیوکلئیر پلانٹس کی مانٹیرنگ کر رہی ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کرنے والے بےوقوف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 108255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش