0
Tuesday 19 Sep 2023 12:05

 حکومت کا کام غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہوتا ہے جبکہ یہاں برعکس ہو رہا ہے، انجینئر سخاوت علی 

 حکومت کا کام غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہوتا ہے جبکہ یہاں برعکس ہو رہا ہے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حکومت کی غریب کش پالیسی، جبر اور ناانصافی نامنظور ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست روزمرہ استعمال کی اشیائے ضرورت پر پڑے گا۔ جبکہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ حکومت کا کام غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہوتا ہے جبکہ یہاں برعکس ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر سخاوت علی کا مزید کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر شب خون مارنے والے عوام سے زندگی بسر کرنے کا حق چھیننا چاہتے ہیں، اشرافیہ اور ملک پر قابض حکمران کسی عذاب سے کم نہیں ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو عوام حکمرانوں سے خود حساب لیں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سردار صفدر حسین خان، عامر عباس ایڈووکیٹ، مرزا وجاہت علی، سید ظفر عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1082561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش