اسلام ٹائمز۔ چمن پاک افغان سرحد تالاب ایف سی پوسٹ کے قریب اسمگلرز اور ایف سی میں فائرنگ کا تبادلہ، دوطرفہ فائرنگ سے 3 اسمگلرز اور 2 ایف سی جوان شدید زخمی ہوگئے۔ اسمگلرز زبردستی بیل افغانستان اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ایف سی نے روکنے کا اشارہ دیا۔ اسمگلرز نے روکنے کی بجائے ایف سی پر فائرنگ کر دی۔ جس پر ایف سی حکام نے جوابی فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے اسمگلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ جن میں سے ایک کا تعلق وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔