Tuesday 19 Sep 2023 21:09
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بروقت انتخابات کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بروقت الیکشن کے معاملے پر طویل غور ہوا اور سی ای سی نے بلاول بھٹو کی پالیسی پر اتفاق رائے کیا۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی میں آصف زرداری اور ان کے صاحب زادے بلاول کی پالیسی پر مشاورت کی گئی، بعض سنیئر اراکین کی تجویز تھی کہ آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی لے کر چلا جائے، آصف زرداری معیشت کو بچانے کی پالیسی اپنانے کے خواہاں تھے، تاہم سی ای سی کی اکثریت نے الیکشن پر آصف زرداری کے موقف کی مخالفت کی۔ پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ای سی کی اکثریت نے بلاول بھٹو کی پالیسی کی حمایت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیپلز پارٹی بروقت الیکشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
اراکین کا موقف تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر قبول نہ کی جائے اور پی پی قیادت بروقت الیکشن سے متعلق جارحانہ موقف اپنائے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ملک اور جمہوریت الیکشن میں تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی، پی پی بروقت الیکشن کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے کیوں کہ عام آدمی حالات کا ذمہ دار ن لیگ کو قرار دے رہا ہے اور الیکشن میں سابقہ حکومتی کارکردگی کا نزلہ ن لیگ پر گرے گا۔ پی پی ذرائع کے مطابق اراکین نے مقف پیش کیا کہ ن لیگ اور شہباز شریف ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں بے نقاب ہوئے ہیں، اس لیے ن لیگ کی بری پوزیشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بعد عوام کی امید اب پیپلز پارٹی ہے۔

خبر کا کوڈ : 1082669
منتخب
4 Dec 2023
3 Dec 2023
3 Dec 2023
2 Dec 2023
3 Dec 2023
2 Dec 2023
2 Dec 2023
1 Dec 2023