0
Thursday 21 Sep 2023 08:48

لاہور، مدرسے کے قاری کا بچے پر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک

لاہور، مدرسے کے قاری کا بچے پر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کرنیوالے طالب علم پر قاری کا وحشیانہ تشدد، بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ قاری نے تشدد کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک میں  پیش آیا، جہاں  13 سالہ طالب علم انس مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔ گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث وہ مدرسے نہ جا سکا، جس پر قاری شعیب نے انس پر ڈندوں سے وحشیانہ تشدد شروع کر دیا، اور بار بار زمین پر پٹختا رہا۔  زخمی ہونے پر کمرے میں بند کر دیا۔
 
ساتھی معلم کی مداخلت پر دو نامعلوم افراد زخمی انس کو ہسپتال پہنچا گئے۔  اطلاع ملنے پر گھر والے ہسپتال پہنچ گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت شویشناک ہے، جس  کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ملت پارک آصف گل نے نفری کے ہمراہ مدرسے پر چھاپہ مار کر ملزم قاری شعیب کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او آصف گل کے مطابق ملزم قاری شعیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش