0
Thursday 21 Sep 2023 09:43

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کالاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1082949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش