0
Thursday 21 Sep 2023 10:41

نگران حکومت گزشتہ کرپٹ صوبائی حکومت کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ

نگران حکومت گزشتہ کرپٹ صوبائی حکومت کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت گزشتہ کرپٹ صوبائی حکومت کا تسلسل ہے۔ جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور ناجائز اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے حکم پر ظالم پولیس اب واپڈا اور گیس کمپنی کے ساتھ ملکر غریب اور مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کو لوٹ رہی ہے اور گھروں کے بجلی اور گیس میٹروں کے نام پر گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کی پامالی میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کو استعمال کرکے جنگلات وغیرہ کے نام پر عوام کے مشکلات میں اضافہ اور لوٹ مار کرنا چاہتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نام نہاد نگران نا اہل صوبائی حکومت صرف اپنی چوکیداری تک محدود ہے۔ نااہل صوبائی اور وفاقی حکومت نے پہلے سے عوام کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔ گزشتہ حکومتیں 16 ماہ لوٹ مار کرکے پاکستان کا سارا سرمایہ باہر منتقل کرچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1082968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش