0
Thursday 21 Sep 2023 14:12

بشار الاسد چین پہنچ گئے

بشار الاسد چین پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ آج جمعرات کی صبح شام کے صدر "بشار الاسد" اپنے چینی ہم منصب "شی جن پنگ" کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے۔ دو دہائیوں کے دوران شامی صدر کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں اداروں نے یہ خبر نشر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سفر میں بشار الاسد کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔ دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شامی صدر کا دورہ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت کا باعث بنے گا۔ قبل ازیں لبنانی اخبار نے رپورٹ جاری کی تھی کہ بشار الاسد کا حالیہ دورہ بیجنگ، شام اور چین کے درمیان اسٹریٹجک موڑ ثابت ہو گا اور ساتھ ہی مغربی ایشیاء میں چین کے مضبوط کردار کی علامت ہو گا۔ چین کا یہ کردار گزشتہ موسم بہار سے ایران و سعودی عرب کے مابین مصالحت سے شروع ہوا جس کے لئے گزشتہ سال دسمبر 2022ء میں چینی صدر کی سرگرمیاں سعودی سربراہان مملکت سے تین ملاقاتوں کے انعقاد کے ساتھ جاری رہیں۔

بیجنگ کی دمشق کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی جون 2021ء میں اس وقت آئی جب چینی وزیر خارجہ "وانگ وائی" نے شام کا دورہ کیا اور صدر بشار الاسد سمیت شامی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ بیجنگ حکام نے اس سفر کے ذریعے علاقائی اور مغربی طاقتوں کو شام کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام دیا۔ نیز چین، شام کے ساتھ ایک نئے سیاسی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اُدھر سعودی اخبار نے شامی صدر کے دورہ بیجنگ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا کہ چین تیسرا غیر عربی ملک ہے کہ جس کا بشار الاسد نے 2011ء کے بعد دورہ کیا ہے۔ شامی صدر اس سے قبل ایران اور روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1083011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش