0
Friday 22 Sep 2023 21:06

دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز، وزیر تجارت نے اپنا فیصلہ سنا دیا

دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز، وزیر تجارت نے اپنا فیصلہ سنا دیا
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے شہر قائد میں دکانیں اور مارکیٹیں جلدی بند کرانے کے حوالے سے تاجروں کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے معاشی سرگرمیوں سے متعلق تاجروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اپنے خطاب میں گوہر اعجاز نے دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس سرپلس بجلی ہے، جلدی دکانیں بند کرانے سے حکومت کو نقصان ہوگا، اس حوالے سے ملک بھرکے تمام چیمبرز سے 30 روز میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

نگران وزیر تجارت نے کہا کہ بجلی چوروں کے بعد گیس چوروں کیخلاف بھی بڑا آپریشن کیا جائے گا، گیس چوری میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا، ملک میں گیس نہیں ہے لہٰذا تاجروں کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے 100 بڑے برانڈز کو پاکستان لاکر کانفرنس منعقد کریں گے، تمام برانڈز کو اسٹیٹ گیسٹ کے ساتھ سرکاری مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔ ڈالر کی قیمت سے متعلق گوہر اعجاز نے بتایا کہ آج ملک میں ڈالر کا حقیقی ایکسچینج ریٹ 260 روپے ہے، ڈالر 182 پر تھا اب 300 تک پہنچ گیا ہے، 350 کا ڈالر آج 290 روپے کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان، ایران سے اسمگلنگ کا حجم 5 ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ہے، ایکسچینج کمپنی کے ذریعے سارا ڈالر اوپن مارکیٹ سے اسمگل ہونے لگا۔ بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ براہ راست سرمایہ کاری اس وقت آئے گی جب برآمدات میں اضافہ ہوگا، ہم آج بھی دبئی، سعودی عرب کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ پیسے دینگے۔ نگران وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیز کو بہتر کرنا ہوگا، تمام صنعت کار دبئی کا خواب ذہنوں سے نکال دیں صرف پاکستان کا سوچیں، میں نے اسمگلنگ رکوا دی ہے، پیسوں کو ڈالر میں تبدیل کرکے دبئی مت بھیجیں۔
خبر کا کوڈ : 1083248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش