QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے علاوہ کسی کے پاس ملکی حالات درست کرنیکا فارمولا نہیں، زرداری اور نواز شریف نے عوام کا خون چوسا، عمران خان

22 Oct 2011 21:04

اسلام ٹائمز:نوشہرہ میں ہونے والے جلسے کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر نصیر اللہ بابر کے اہل خانہ سمیت پیرپیائی کے اہلیان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پشاور میں بھی پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی۔ دونوں جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں نے عوام کا خون چوسا ہے، ان کی پارٹی کے علاوہ کسی کے پاس ملکی حالات درست کرنے کا فارمولا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صدر زرداری نے تمام لٹیرے خرید رکھے ہیں، جو تنقید کرتا ہے اسکے منہ میں ہڈی ڈال دی جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں زرداری جیسا مجرم صدر ہو تو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ 
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کو لوٹ کر ایک فیکٹری سے 22 بنا لیں اور نو ارب روپے رائیونڈ کے محل پر لگا دیئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب آچکا ہے اور اے این پی بھائیوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اب ان کی باری ختم ہو چکی ہے کیونکہ وہ عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ نوشہرہ میں ہونے والے جلسے کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر نصیر اللہ بابر کے اہل خانہ سمیت پیرپیائی کے اہلیان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پشاور میں بھی پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی۔ دونوں جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 108338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108338/تحریک-انصاف-کے-علاوہ-کسی-پاس-ملکی-حالات-درست-کرنیکا-فارمولا-نہیں-زرداری-اور-نواز-شریف-نے-عوام-کا-خون-چوسا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org