QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا، ایرانی سفیر

22 Oct 2011 23:44

اسلام ٹائمز:صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے برادر ملک پاکستان کے توانائی کے بحران سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے ایران پہلے ہی پاکستان کو سستی بجلی خریدنے کی پیشکش کر چکا ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن براجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ پاکستان میں جاری توانائی بحران سے نمٹا جاسکے۔ صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے برادر ملک پاکستان کے توانائی کے بحران سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے ایران پہلے ہی پاکستان کو سستی بجلی خریدنے کی پیشکش کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ ایرانی ایمبیسی پاکستانی تاجروں کی ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہے تاکہ پاک ایران تجارت کو فروغ مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 108356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108356/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-پراجیکٹ-جلد-مکمل-کر-لیا-جائے-گا-ایرانی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org