اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مشکلات بڑھتی دیکھ رہا ہوں۔ اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے، ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بھی بتا دیا۔ منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف حالات دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔