QR CodeQR Code

قوم آئندہ انتخابات میں امریکہ نواز حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیگی، جماعت اسلامی ملتان

22 Oct 2011 23:23

اسلام ٹائمز:جماعت کے ضلعی امیر پروفیسر افتخار کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ حکمران اپنی اصلاح نہیں کرنا چاہتے، موجودہ نام نہاد جمہوریت عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے آمریت سے بدتر اور بیرونی محاذ پر مشرف کی جاں نشین ثابت ہوئی ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار نے کہا ہے کہ قوم آئندہ انتخابات میں امریکہ نواز کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کردے گی، جب تک سرمایہ دار، جاگیر دار اور وڈیرے اقتدار پر قابض ہیں عوام کو حقیقی نمائندے نہیں مل سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ حکمران اپنی اصلاح کرنا نہیں چاہتے، موجودہ نام نہاد جمہوریت عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے آمریت سے بدتر اور بیرونی محاذ پر مشرف کی جاں نشین ثابت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی، لاقانونیت، ڈرون حملوں جیسے گھمبیر مسائل کی زد میں ہیں، ایسی حکومت جو ساڑھے تین سالوں میں عوام کو ریلیف فراہم نہ کرسکے وہ اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ حکومتی بدعملی، بدنظمی اور سب سے بڑھ کر کرپشن کے باعث عوام مایوس اور اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر ہیں، یوسف رضا گیلانی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام سے ناطہ توڑ کر کرپشن کو گلے سے لگا یا ہوا ہے، حکمران اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 108372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108372/قوم-آئندہ-انتخابات-میں-امریکہ-نواز-حکمرانوں-کا-بوریا-بستر-گول-کر-دیگی-جماعت-اسلامی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org