QR CodeQR Code

معیشت کی ترقی کے لئے توانائی انتہائی اہم ہے، تھرکول کے ذخائر سے استفادہ کرنا ہوگا، گیلانی

22 Oct 2011 23:43

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تھرکول منصوبے کے ذریعے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات بھی دی جا رہی ہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بلاتعطل توانائی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ کراچی میں انٹرنیشنل کول کانفرنس سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں سسٹم میں چونتیس سو میگاواٹ بجلی شامل کی گئی۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت تھرکول منصوبے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔۔ وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر بارہ ارب ڈالر لاگت آئے گی اور ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مسائل پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں جمہوری حکومتوں کی مدت پوری نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے توانائی کے منصوبے التوا کا شکار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے3400میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی۔ کراچی میں عالمی کول کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تھرکول منصوبے کے ذریعے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی سیکٹر میں ترقی ملک کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ سماجی اور جمہوری استحکام ملک کیلئے ضروری ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات سے مالامال ہے، حکومت ان سے فائدہ اٹھاکر توانائی کے بحران کو ختم کردے گی۔


خبر کا کوڈ: 108375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108375/معیشت-کی-ترقی-کے-لئے-توانائی-انتہائی-اہم-ہے-تھرکول-ذخائر-سے-استفادہ-کرنا-ہوگا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org