0
Monday 25 Sep 2023 14:11

سانحہ 9 مئی، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی تصدیق کر دی

سانحہ 9 مئی، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے چالان کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز کی تصدیقی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سوشل میڈیا فوٹیجز حقائق پر مبنی ہیں۔ ایف آئی اے کی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے 400 سے زائد شواہد، لنکس اور فوٹیجز کی صورت میں ایف آئی اے کو بھجوائے گئے تھے۔
 
جے آئی ٹی حکام کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ چالان کا لازمی جزو ہے، جبکہ ٹی وی چینلز پر چلنے والی فوٹیجز کے حوالے سے پیمرا کی رپورٹ کا انتظار ہے، پیمرا رپورٹس آنے پر چالان عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔ جے آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی رپورٹس کے ہمراہ ہی چالان عدالت میں قابل قبول ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ واقعہ میں ملوث ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دلوا کر ایک مثال قائم کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سرکاری و عسکری املاک پر حملے کی جرات نہ کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 1083834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش