0
Monday 25 Sep 2023 22:29

بی جے پی کے دور حکومت میں اترپردیش میں جنگل راج ہے، اکھلیش یادو

بی جے پی کے دور حکومت میں اترپردیش میں جنگل راج ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں اترپردیش میں جنگل راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کو بچانے کے لئے بی جے پی کے دبنگ اور غنڈے انتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے ریاست کا امن و امان برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر گھنشیام ترپاٹھی کو سلطان پور میں بی جے پی لیڈر کے بھتیجے نے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ڈاکٹر گھنشیام ترپاٹھی سلطان پور کے پی ایچ سی جے ہند پور میں تعینات تھے۔ اسی طرح کانپور میں بی جے پی لیڈر کی دھوکہ دہی سے کسان بابو سنگھ نے خودکشی کرلی۔ بی جے پی لیڈر نے دھوکہ دہی سے کسان کی زمین کا رجسٹریشن کروا لیا۔ کسان کے اہل خانہ بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہیئے کہ متاثرہ کنبہ کی بات کیوں نہیں سنی جا رہی ہے۔ پوری ریاست میں غریبوں اور محروموں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، کسی کو انصاف نہیں مل رہا۔ بی جے پی حکومت میں غنڈوں کو اقتدار کا تحفظ حاصل ہے، خواتین اور بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں غازی پور سے غازی آباد اور وارانسی سے سہارنپور تک جرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں امن و امان تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعلیٰ کا زیرو ٹالرنس کا نعرہ جھوٹا ہے، بی جے پی طاقتور اور مجرم لیڈروں کی حفاظت کرتی ہے اور بے قصوروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1083928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش