0
Monday 25 Sep 2023 23:04

کسی صورت ناجائز اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، محمد حسین محنتی

کسی صورت ناجائز اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس نے امریکا کی سرپرستی میں فلسطینیوں کو بے دخل کرکے قبلہ اول بیت المقدس سمیت انبیاء کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ اور مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کر دی ہے، ایسی فاشسٹ و قابض ریاست سے تعلقات کی بحالی کی باتیں تشویشناک اور شہداء کے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہے، حکومتِ پاکستان نے ایسی حرکت کی تو پاکستان کے غیرت مند عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اپنے مذمتی بیان میں میں محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی صورت ناجائز صیہونی اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں اور علاقے میں موجود اسلامی ورثے کو نظرانداز کرکے امن کیسے قائم کیا جا سکتا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا مودی فاشزم اور کشمیر پر سودے بازی پر مہر ثبت کرنے کے مترادف ہوگا، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1083938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش