0
Monday 25 Sep 2023 23:17

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں کوآرڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر، تمام ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور بی ایم جی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں اس وقت کوئی پولیو کیس نہیں ہے۔ ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق گجرو، گڈاپ اور بلدیہ کیماڑی سمیت 2 علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ بریفنگ کے مطابق 2 اکتوبر سے 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف ہے۔ 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے دیا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 3500 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1083941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش