
دوسری جانب کینیڈا اور امریکہ کی سکھ تنظیموں نے بھارتی سفارتی مشن کے سامنے مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ کینیڈا کی سکھ فار جسٹس تنظیم نے حکومت سے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ سکھ تنظیمیں کینیڈا میں بھارتی سفارت خانے اور قونصل خانوں اور امریکی شہر سان فرانسسکو کے بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کریں گی۔