0
Tuesday 26 Sep 2023 01:03

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپورٹ ڈیسک قائم کردی، جواد سہراب

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپورٹ ڈیسک قائم کردی، جواد سہراب
اسلام ٹائمز۔ اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔بجس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
 
جواد سہراب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری، سالانہ پراپرٹی ٹیکس اور سہ ماہی پانی اور متفرق چارجز کی ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سپورٹ ڈیسک اوورسیز پاکستانیز کو بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، اسلحہ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء کی سہولت فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1083957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش