0
Tuesday 26 Sep 2023 11:08

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پیش ہو گئے۔ محکمۂ اینٹی کرپشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق ریکارڈ اور تفتیشی افسر ہائی کورٹ ملتان گئے ہیں۔ اس موقع پر اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ عظمیٰ خان پر جعل سازی سے زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ محکمۂ اینٹی کرپشن میں درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 1084038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش