0
Tuesday 26 Sep 2023 11:21

رانی پور، بچی فاطمہ کی ہلاکت، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دیدی

رانی پور، بچی فاطمہ کی ہلاکت، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دیدی
اسلام ٹائمز۔ رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن خیر پور منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو 3 روز قبل رانی پور سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی۔ بچی فاطمہ کی موت سے قبل تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1084047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش