0
Monday 31 Aug 2009 13:15

جاپان:اپوزیشن پارٹی کی تاریخی کامیابی،حکمران جماعت کو بدترین شکست،وزیراعظم پارٹی رکنیت سے مستعفی

جاپان میں حکومت کی تشکیل کیلئے مذاکرات شروع
جاپان:اپوزیشن پارٹی کی تاریخی کامیابی،حکمران جماعت کو بدترین شکست،وزیراعظم پارٹی رکنیت سے مستعفی
ٹوکیو:جاپان کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت نے حکمراں جماعت کو بدترین شکست دیکر 50 برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈیمو کریٹک آف جاپان نے ایوان کے 480 میں سے 321 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم تارو آسو نے انتخابات میں 50 برس بعد ہونے والی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی پارٹی اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کی قومی اسمبلی کی 480 نشستوں کے لیئے ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت بری طرح شکست سے دوچار ہو گئی ہے اور آخری خبریں آنے تک صرف ایک سو پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ جاپانی عوام میں پچاس سال بعد آنے والی اتنی بڑی تبدیلی پر خوشی کاسماں ہے۔موجودہ وزیرِ اعظم تارو آسو کی قیادت والی لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی نے صرف گیارہ ماہ چھوڑ کر 1955 سے اب تک جاپان پر حکومت کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان پارٹی کے ہونے والے وزیراعظم یوکیو ہاتویاما امریکا پر کم اور ایشیائی ریاستوں پر زیادہ توجہ دینگے۔ٹوکیو سے نمائندہ جنگ کے مطابق جاپان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بھی کافی جوش و خروش دکھائی دیا۔ پانچ ہزار سے زائد پاکستانی
شہریوں کی جاپانی بیگمات نے الیکشن میں اپوزیشن جماعت کو ووٹ ڈالے۔پاکستان کے سینئر سفارتی حکام کے مطابق نئی حکومت کے قیام سے جاپان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مثبت تبدیلی پیدا ہو گی ،کیونکہ جاپان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات شروع ہی سے بہترین رہے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہترین ہی رہیں گے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی توجہ کارپوریشن سے ہٹا کر صارفین اور ورکروں کی امداد پر مبذول کرے گی۔
جاپان میں حکومت کی تشکیل کیلئے مذاکرات شروع 
ٹوکیو:نصف صدی کے بعد جاپانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے حزب اختلاف کی پارٹی نے حکومت بنانے کیلئے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں چار سو اسی نشتوں کے ایوان میں سے تین سو آٹھ سیٹیں جیتنے والے پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی جے پی) کے نو منتخب وزیراعظم یوکیو ہاتو یاما حکومت نے اتحادی حکومت بنانے کیلئے دیگر چھوٹی پارٹیوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انتخابات میں شکست تسلیم کرنے والے وزیراعظم تارو آسو مستعفی ہو گئے ہیں۔ اور ملکی معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگی۔



خبر کا کوڈ : 10841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش