0
Wednesday 27 Sep 2023 00:36
آج بھی مشکل حالات سے نواز شریف یی ملک کو نکال سکتے ہیں

نواز شریف عدالتوں کی مرضی سے گئے، عدالت کی مرضی سے واپس آئیں گے، خرم دستگیر

ہماری جماعت کو اکثریت ملی تو نیب کے معاملے پر عملدرآمد کریں گے
نواز شریف عدالتوں کی مرضی سے گئے، عدالت کی مرضی سے واپس آئیں گے، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف ملک کی 2 عدالتوں کی مرضی سے باہر گئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایئرپورٹ سے پہلے مینار پاکستان جائیں گے پھر اگلے دن عدالت جائیں گے۔ خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔ نون لیگی راہنما نے مزید کہا کہ نون لیگ کے نئے بیانیہ کا اعلان نواز شریف مینار پاکستان کے جلسے میں کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ درست بات یہ ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، وہ عدالتوں کی اجازت سے گئے تھے، اُن کی ایک اپیل عدالت کے سامنے پینڈنگ ہے۔ وہ عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنی اپیل کی پیروی کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے عدالت تک کے معاملے پر ایک اور عدالت کے سامنے جاکر قانونی چارہ جوئی پر قانونی ٹیم مشاورت کررہی ہے۔ نون لیگی راہنما نے کہا کہ عوام کو یہ سمجھانا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو 2014ء سے سیاسی انجینئرنگ کرتے رہے۔ 2013ء میں حالات خراب تھے نوازشریف نے ملک کو بدترین حالات سے نکالا۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی مشکل حالات سے نواز شریف یی ملک کو نکال سکتے ہیں۔ 16 ماہ کی حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی ذمہ داری 15 جماعتوں پر ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ 16 ماہ کی مسلم لیگ نون کی کارکردگی ڈوبی ہوئی کشتی کو نکالنے کی کہانی ہے۔ ہماری جماعت کو اکثریت ملی تو نیب کے معاملے پر عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہیے تھا کہ کراچی میں آج امن ہے تو کریڈٹ نون لیگ کو جاتا ہے۔ نون لیگی راہنما نے کہا کہ آج جو دہشت گردی بڑھ رہی ہے عمران خان اور عارف علوی نے 2021ء میں طالبان کو عام معافی کی آفر کی تھی اور لاکر بسایا یہ اس کے مضمرات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1084208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش