0
Wednesday 27 Sep 2023 11:17

تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین  کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین  کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم نے جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے معاملے پر اعلیٰ سطح  کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی 14 رکنی کمیٹی اسٹوڈنٹس یونین سے متعلق معاملات کا جائزہ لے کر 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ اعلیٰ سطح کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں محقیقین، ماہرین تعلیم اور جامعات کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔
 
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، وائس چانسلر نمل یونیورسٹی، ریکٹر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد، وائس چانسلر فاطمہ جناح ڈگری کالج راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے 2 بڑے کالجز ایف ایٹ فور اور ایچ ایٹ فور کے پرنسپلز کو بھی کمیٹی میں رکن رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں ماہرین تعلیم علی معین نوازش، عائشہ رزاق کو بھی رکن بنایا گیا ہے۔ ریسرچ کے 3 اسٹوڈنٹس بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اور سینٹ میں اس حوالے سے بل کا جائزہ بھی لے گی۔
خبر کا کوڈ : 1084264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش