0
Wednesday 27 Sep 2023 11:19

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں، سردار عتیق

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترک صدر نے عالمی فورم پر کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کر کے اور ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کی حمایت کر کے کشمیری عوام کا مورال بلند کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد اول ہائوس غازی آباد میں مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی فورم میں جموں و کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھا کر کشمیریوں کے محسن اور خیرخواہ ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عالمی فورم پر کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کی درست ترجمانی کی ہے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے پوری عالمی برادری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں اور حق خودارادیت بنیادی حق ہے جو مل کر رہے گا۔ حکومت آزاد کشمیر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1084266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش