0
Wednesday 27 Sep 2023 11:47

لکی مروت جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے

لکی مروت جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
اسلام ٹائمز۔ مسلح دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر یکے بعد دیگرے حملے کیے، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے تینوں حملوں کو ناکام بنادیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مسلح دہشت گردوں نے جیل، پولیس چوکی لکی سٹی اور تھانہ لکی پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس چوکی میں موجود اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزمان فرار ہوگئے۔ بعد ازاں مسلح افراد نے تھانہ لکی مروت پر حملہ کیا، جس پر پولیس کے بہادر جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو پسپا کر کے بھاگنے پر مجبور کیا۔

سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے یکے بعد دیگرے تین حملے کیے، جس میں تھانہ لکی، پولیس چوکی اور جیل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے تینوں مقامات پر دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسلح دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلیے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1084270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش