0
Wednesday 27 Sep 2023 13:20

پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ

پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیمرا نے فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔ متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کی متفرق درخواست منظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظرثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے بھی سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔ آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1084291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش