0
Wednesday 27 Sep 2023 14:39

ویانا میں محمد اسلامی کی مشاورت

ویانا میں محمد اسلامی کی مشاورت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" ان دنوں ویانا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے برازیل، ونزویلا اور چین کے نمائندوں سے ملاقات کی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ برازیل کے نمائندے سے ملاقات میں محمد اسلامی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف ایٹمی شعبوں میں پُر امن تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ ایران و برازیل کے درمیان ماضی کی طویل تاریخ اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے جوہری صنعت کے مختلف شعبوں میں وسعت کے مواقع موجود ہیں۔ محمد اسلامی اور ان کے ہمراہ وفد نے چین اور ونزویلا کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ چین کے اٹامک پروگرام کے نائب اور محمد اسلامی نے جوہری پلانٹ کی تشکیل پر گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے یکطرفہ بلاک (ONE SIDED BLOCK) کے مقابلے کے لئے مختلف شعبوں میں چین و ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون اور وسعت پر زور دیا۔

ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ نے IAEA کے اجلاس کے موقع پر ونزویلا کی وزیر توانائی "گابریلا خیمنس" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نیوکلیئر میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تشخیص اور علاج کے لیے ریڈیو فارماسوٹیکلز کے علاوہ جوہری طبی آلات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔ محمد اسلامی اور ونزویلا کی وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان طب جوہری کے شعبے میں وسعت کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے مختلف نکات پر اتفاق بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1084310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش