اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ معصوم بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاون کے مطابق ملزم محمد نعمان نے بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔ اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ کمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، اس معاملے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔