0
Wednesday 27 Sep 2023 17:06

بی جے پی منفی ذہنیت تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے، دانش علی

بی جے پی منفی ذہنیت تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے، دانش علی
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رامیش بیدھوری کے ایوان لوک سبھا میں اپنے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان مذکورہ بی ایس پی کے دانش علی نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے اور دعوی کیا کہ بی جے پی ہے کہ ان کے خلاف ’جھوٹا بیانیہ‘ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر رمیش بیدھوری نے پچھلے جمعرات کے روز چندرائن 3 کی چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ پر بحث کے دوران دانش علی کو نشانہ بنانے ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، جس میں اپوزیشن لیڈران نے بی جے پی کے مذکورہ ممبر پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی کی مانگ کررہے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں دانش علی نے ایک 30 سکینڈ کا ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ رمیش بیدھوری کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے معافی کی مانگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ بی ایس پی رکن پارلیمنٹ نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ گالیاں دینے اور اشتعال انگیزی کے باوجود میں نے جمہوریت کے مندر کے تقدس کو نقصان پہنچانے والے ایک لفظ کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔ رامیش بیدھوری کی جانب سے میرے اور میری کمیونٹی کے خلاف ادا کئے گئے الفاظ کے استعمال کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دانش علی نے کہاکہ اب بی جے پی جھوٹا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1084346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش