اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مستونگ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں، دہشت گردی کا جڑوں سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ اس سانحہ میں اب تک پچاس سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں۔