اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک وفد نے ڈی ایس پی وزیر آباد سے ملاقات کی، اور قاتل امام حسینؑ عمر ابن سعد کی توہین پر درج ہونے والی ایف ائی آر کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جس پر مذکورہ ایف ائی آر خارج کرتے ہوئے گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء مولانا سید اشتیاق کاظمی نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے تمام مسالک کے علماء نے بھرپور تعاون کیا اور عمر ابن سعد کو قابل نفرت قرار دیا، ہم انتظامیہ اور امن کمیٹی کے تمام ممبران کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔