0
Friday 29 Sep 2023 21:38

عمران خان کی قید کے دوران سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

عمران خان کی قید کے دوران سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سینڑل جیل اڈیالہ میں اسیری کے دوران جیل کے اندر و باہر سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی سیکیورٹی برانچ اور متعلقہ اداروں نے سابق وزیر اعظم کی جیل میں اسیری کے باعث سیکیورٹی اقدامات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ سیکیورٹی سروے کے بعد کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ سروے کے بعد جیل کے سامنے اور اطراف میں دکانوں اور رہائشی علاقے میں وقتاً فوقتاً سرچ آپریشن کرائے جانے، اڈیالہ روڈ پر سینڑل جیل اڈیالہ بلڈنگ کے دونوں اطراف باقاعدہ پولیس پکٹیں قائم کرنے، جیل کی عقبی جانب و اطراف میں بھی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے، جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے تمام افراد کے کوائف شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ رجسڑڈ پر درج کیے جانے اور اڈیالہ روڈ و اطراف میں 24 گھنٹے گشت کے نظام کو موثر رکھے جانے کی تجاویز دی گئیں ہیں۔

سروے اور تجاویز کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر سمیت پولیس افسران اڈیالہ جیل پہنچے۔ پولیس افسران نے سپرنٹنڈنٹ جیل اسد واڑئچ و دیگر حکام سے میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ جیل انتظامیہ جیل کی باونڈری کے اندر اور دروازوں پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی جبکہ جیل کی باونڈری وال اور بیرونی اطراف و اڈیالہ روڈ پر سیکیورٹی کی زمہ داری راولپنڈی پولیس پر ہوگی۔ میٹنگ میں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اڈیالہ روڈ، جیل کی اطراف پیڑولنگ، اڈیالہ روڈ پر جیل کے باہر چیکنگ کے لیے پکٹیں لگانے اور سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1084810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش