اسلام ٹائمز۔ سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ نون لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر میمن کو 12 رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا جبکہ کمیٹی میں محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کمیٹی کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔