0
Friday 29 Sep 2023 22:51

شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرنے سے ٹرین سروس معطل

شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرنے سے ٹرین سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق شاہدرہ کے قریب ریلوے پل کا ایک پلر گر گیا، جس کے باعث ٹرین آپریشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے عملہ پلر گرنے کے وقت معائنہ پر موجود تھا۔ عملے کی بروقت اطلاع پر ٹرین آپریشن معطل کرتے ہوئے پل کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ریلوے اور ڈی ایس لاہور عملہ سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ پل پر ٹریفک 72 گھنٹے میں بحال ہو جائے گی۔ اس دوران ٹرینوں کو مین لائن اور وزیر آباد کی طرف سے ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین سروس معطل ہونے کے باعث لاہور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس جبکہ فیصل آباد سے لاہور کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو ساہیوال کے راستے روانہ کیا گیا ہے، شالیمار اور میانوالی ایکسپریس کے راستے بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1084821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش