0
Saturday 30 Sep 2023 15:38

ذات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اہم ترین مسئلہ ہے، راہل گاندھی

ذات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اہم ترین مسئلہ ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ شاجاپور میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے مودی حکومت اور ریاست کی شیوراج حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ او بی سی کی تعداد کتنی ہے اور انہیں کتنی شراکت داری حاصل ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ نظریات کی لڑائی ہے، ایک طرف گاندھی ہے اور دوسری طرف گوڈسے ہے، ایک طرف نفرت، تشدد اور انا ہے اور دوسری طرف محبت اور بھائی چارہ ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گودی میڈیا والے ہمارے اس اجلاس کو نہیں دکھائیں گے۔

بی جے پی اور مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں نفرت پھیلاتے ہیں، اب مدھیہ پردیش کے نوجوان اور کسان ان سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے عوام کے ساتھ کیا ہے، اب عوام بھی ان کے ساتھ وہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو ریلی‘ کے دوران ہم نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کی، سب نے کہا کہ مدھیہ پردیش ہندوستان میں بدعنوانی کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بدعنوانی بی جے پی کے لوگوں نے یہاں کی ہے، پورے ملک میں کہیں اور نہیں ہوئی ہے۔ ان لوگوں نے بچوں کے اسکول کے فنڈز سے لے کر مہاکال کاریڈور تک میں غبن کیا۔ ویاپم گھوٹالے میں کروڑوں لوگوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1084966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش