0
Saturday 30 Sep 2023 18:04

اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے، دگ وجے

اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے، دگ وجے
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے فرضی ووٹنگ کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور جو بھی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے لڑنا چاہتی ہے، اسے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آج ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور آر ایس ایس کے نظریے کو شکست دینے کی ضرورت ہے لیکن فرضی ووٹنگ کا جو میکنزم انہوں نے تیار کیا ہے اسے توڑنے کی ضرورت ہے اور اگر اس میکنزم کو مل کر ختم کیا جاتا ہے تو 2024ء کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا آسان ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انڈیا اتحاد کی لڑائی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ نہیں ہے بلکہ یہ اتحاد اس سوچ اور نظریے کے خلاف کھڑا ہے جو سماج اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس سوچ کی انتہا ہے اور جو بھی سیاسی جماعت بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہتی ہے اسے ووٹر لسٹ میں جعلی ووٹروں کو شامل کرنے کے بی جے پی کے طریقہ کار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1084968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش