اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کرم بار ایسوسی ایشن کے انتخاب مکمل ہوگئے، افتخار علی طوری ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کُرم بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ عُمر اقبال بنگش ایڈووکیٹ سئنیر نائب صدر، عامر عباس طوری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، سید وسیم جمال ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔