اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے اغواء ہونے والے چھ کھلاڑیوں میں سے چار کو بازیاب کروا لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ 9 ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے اغواء ہونے والے کھلاڑیوں میں سے چار کو بازیاب کروا کر انکے گھروں تک پہنچا لیا گیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں کی بازیابی کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے گذشتہ بیس روز سے کارروائیاں جاری تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دو کھلاڑیوں کی بازیابی کلیئے کوششیں جاری ہیں۔ بہت جلد انہیں بھی باحفاظت بازیاب کیا جائے گا۔