0
Tuesday 3 Oct 2023 17:27

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کراچی میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جس پر تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کی تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر ٹیم کا اہم کارندہ ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم جنوبی افریقا میں موجود دہشتگرد آصف عبداللہ کی ہدایت پر کارروائیاں کرتا تھا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے پی ایس پی کے 2 کارکنوں کو قتل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1085661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش