1
Tuesday 3 Oct 2023 17:38

کراچی، ایس ایچ اوز ہٹانے سے متعلق ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز بے اختیار

کراچی، ایس ایچ اوز ہٹانے سے متعلق ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز بے اختیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹانے یا تبادلے کے معاملے میں زونل ڈی آئی جیز اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو بے اختیار کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند بلوچ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تحریری احکامات کے مطابق زونل ڈی آئی جیز یا ایس ایس پیز کسی بھی تھانے کے ایس ایچ او کو بغیر کسی معقول وجہ کے یابلاجواز تبدیل نہیں کریں گے۔ احکامات کے مطابق کسی بھی ایس ایچ او کی نااہلی اور انہیں ہٹانے کیلئے کراچی کے ایڈیشنل آئی جی آفس کو پیشگی آگاہی دینا ہوگی، احکامات کی کاپی ڈی آئی جی ویسٹ، ایسٹ، ساؤتھ زون اور آٹھوں ایس ایس پیز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

احکامات کے مطابق ایس ایچ او کی تعیناتی کیلئے ایس ایس پی زونل ڈی آئی جی کو 3 افسران کے نام تجویز کریں گے۔ زونل ڈی آئی جی مناسب تصدیق کے بعد 2 موزوں افسران کی سفارش ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھیجیں گے، ایڈیشنل آئی جی کسی ایک افسر کے انتخاب اور ایس ایچ او کے طور پر تعیناتی کی منظوری دیں گے۔ بعض افسران کی جانب سے من پسند ایس ایچ اوز کی تعیناتی پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شکایت ملی تھی کہ ناپسندیدہ ایس ایچ اوز کو بھی افسران کی جانب سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1085667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش