0
Sunday 23 Oct 2011 18:53

فوجی قیادت کو ادراک ہو چکا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف امریکہ کا ساتھ دے کر غلطی کی، وسیم اختر

فوجی قیادت کو ادراک ہو چکا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف امریکہ کا ساتھ دے کر غلطی کی، وسیم اختر
ملتان:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو امریکہ کو واضح اور دوٹوک انداز میں جواب دینا ہوگا کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک ہیں، فوجی قیادت کو ادراک ہو چکا ہے کہ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف امریکہ کا ساتھ دے کر غلطی کی تھی جسے اب وہ کسی صورت نہیں دہرائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن فوجی اور حکومتی اہلکاروں کے بڑے وفد کے ہمراہ خاص ایجنڈا لے کر آئی تھیں، امریکہ پاکستانی فوج کو شمالی وزیر ستان میں آپریشن کی دلدل میں دھکیل کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی عبرتناک شکست کا داغ دھونے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسی کارروائیوں پر مجبور کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ ہماری گو امریکہ گو تحریک کو حالات نے سچ ثابت کر دکھایا ہے، نام نہاد حکمران اقتدار کو طول دینے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اصل میں دنیا کی پہلی ایٹمی اسلامی ریاست پاکستان کے خلاف ہے، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے نجات کا واحد راستہ اسلامی طرز معیشت میں پنہاں ہے، عوام سے کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے غیر ملکی اکاونٹس سے اپنی رقم واپس لائیں، پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے، کرپشن، بدعنوانیاں اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے ملک مسائلستان بن چکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم ظالم اور بے حس حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
خبر کا کوڈ : 108592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش