QR CodeQR Code

نصرت بھٹو کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان، آج مک بھر میں عام تعطیل ہوگی

24 Oct 2011 01:54

اسلام ٹائمز:مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے بعد شدت غم سے نڈھال نصرت بھٹو کی صحت جواب دے گئی تھی اور وہ طویل عرصے سے دبئی میں زیر علاج تھیں وہ نسیان کے مرض میں مبتلا تھیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی سربراہ و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو دبئی میں انتقال کر گئیں۔ وزیر اعظم نے ان کے انتقال پر کل عام تعطیل اور دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے بعد شدت غم سے نڈھال نصرت بھٹو کی صحت جواب دے گئی تھی اور وہ طویل عرصے سے دبئی میں زیر علاج تھیں وہ نسیان کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنے قریبی عزیزوں کو بھی نہیں پہچان سکتی تھیں۔ گزشتہ سال ان کی کلینکل ڈیتھ کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ آج ڈاکٹرز نے انکی موت کا اعلان کردیا۔
صدر آصف علی زرداری نصرت بھٹو کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اردن سے دبئی پہنچ گئے اور ایرانی اسپتال کا دورہ کیا اور میت کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا وہاں موجود کارکنوں کو صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ نصرت بھٹو کی میت کل وطن روانہ کی جائے گی۔ نصرت بھٹو کی صاحب زادی صنم بھٹو بھی برطانیہ سے دبئی پہنچ رہی ہیں اور میت کے ہمراہ وطن آئیں گی۔ بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر پیپلزپارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ نصرت بھٹو کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے زریعے دبئی سے سکھر لایا جائے گا۔ اور گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان میں ان کی تدفین ہوگی۔ نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں لوگوں کی بڑی تعداد نو ڈیرو کے بھٹو ہاوٴس میں تعزیت کے لئے پہنچ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 108707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108707/نصرت-بھٹو-کے-انتقال-پر-دس-روزہ-سوگ-کا-اعلان-ا-ج-مک-بھر-میں-عام-تعطیل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org