0
Tuesday 1 Sep 2009 09:42

بلیک واٹر ایجنٹوں کی موجودگی بڑے خطرات کا پیش خیمہ،کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں،حمید گل

بلیک واٹر ایجنٹوں کی موجودگی بڑے خطرات کا پیش خیمہ،کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں،حمید گل
اسلام آباد:آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں اپنے سفارتخانے کو توسیع دے کر ہزاروں بلیک واٹر،سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ایجینٹوں جیسے دھشت گردوں کو تعینات کر رہا ہے،بلیک واٹر ایجینٹ عقل کے اندھے ہیں ان کو گناہ گار و بیگناہ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا اور وہ کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان کا پاکستانی سر زمین پر آنا اہل پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور ان کا پاکستان آنا بڑے خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’جناح‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلیک واٹر ایک نام نہاد امریکی دھشت گرد تنظیم ہے جس کو پینٹاگون اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عراقیوں کو قتل کرنے کیلئے ٹھیکہ دیا،ساری عراقی سر زمین پر ان لوگوں نے لاکھوں عراقیوں کا خون کیا جن میں بوڑھے بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں یہ لوگ پاکستان میں اب عراق میں کی جانے والی کاروائیوں کو دھرانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں امریکہ کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں وہ پاکستان پر عملی طور پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ان کاروائیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت بھی دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔جس کو اب این آر او کی فکر لاحق ہو گئی ہے ملک کے سب سے بڑے جمہوری ادارے پارلیمنٹ کو این آر او کے مضمرات سے آگاہ کیا جانا چاہئے اور لوگوں کو پتہ لگنا چاہئے کہ این آر او کے طے کرنے میں کون سے بیرونی عناصر کا ہاتھ ہے اور یہ کن شرائط کے تحت ہوا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کمزور ہے جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے جبکہ امریکہ اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئے ایسے حربے استعمال کر رہا ہے ۔

خبر کا کوڈ : 10886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش