0
Monday 24 Oct 2011 20:58

شریف برادران اسمبلی توڑنے کی ہمت نہیں کریں گے، اسکے لئے دل گردے کی ضرورت ہے، منور حسن

شریف برادران اسمبلی توڑنے کی ہمت نہیں کریں گے، اسکے لئے دل گردے کی ضرورت ہے، منور حسن
اوکاڑہ:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی توڑنے کی کبھی ہمت نہیں کریں گے کیونکہ اس کام کیلئے جس دل گردے کی ضرورت ہے وہ ان میں نہیں، حقانی نیٹ ورک کے نام پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو افغانستان میں امریکیوں کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ پیر کو ساہیوال سے لاہور واپس جاتے ہوئے اوکاڑہ میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ سید منور حسن نے کہا کہ مارچ 2012ء کے سینٹ الیکشن سے قبل اگر پنجاب اسمبلی کا ٹوٹنا اور جڑنا آئین میں درج ہے تاہم میرے نزدیک میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اسمبلی توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ ایک بڑا رسک ہے جس کیلئے بڑی ہمت اور دل گردے کی ضرورت ہے جو ان میں نہیں ہے۔
 ایک سوال کے جواب میں منور حسن نے کہا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں آپریشن کر نہیں سکتا جبکہ امریکہ میں آپریشن کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ اسے اس کے ردعمل کا پتہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک تو ہے ہی افغانستان میں اگر اس نیٹ ورک کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں کوئی آپریشن ہوا تو امریکیوں کو افغانستان میں اس کے شدید ترین ردعمل کا سامنا ہو گا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ شکر ہے میاں نواز شریف حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہم تو پہلے سے سڑکوں پر موجود ہیں تاہم اگر یہ جدوجہد مل کر کی جائے تو اس میں برکت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 108905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش