QR CodeQR Code

ایران نے بھی ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا

1 Sep 2009 10:28

ایران نے بھی ملکی ساختہ ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل حسن شاہ صافی نے یہاں فضائیہ کی ایک تقریب سے خطاب میں بتایا ہے کہ فضائیہ کی طرف سے تیار کردہ فوجی ڈرون طیارے کے ریسرچ


تہران:ایران نے بھی ملکی ساختہ ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل حسن شاہ صافی نے یہاں فضائیہ کی ایک تقریب سے خطاب میں بتایا ہے کہ فضائیہ کی طرف سے تیار کردہ فوجی ڈرون طیارے کے ریسرچ نمونے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل جلد شروع ہو جائیگا۔ حسن شاہ صافی کے مطابق ملکی ساختہ ڈرون طیارے راڈار سے بچنے اور بمباری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ اقدام خالصتاً دفاعی اور پرامن مقاصد کیلئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 10892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10892/ایران-نے-بھی-ڈرون-طیارے-کا-کامیاب-تجربہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org